وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک کی داخلی، سلامتی اور سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات بھی زیرغور آئے۔وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیر اعظم

نے اپنی جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں تشدد کو بھڑکانے کی حالیہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم دشمن کے بزدلانہ عزائم کے خلاف متحد ہے۔انہوں نے پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان افسروں و جوانوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button