نئے بھرتی ہونیوالے اساتذہ مستقل نہیں بلکہ کنٹریکٹ پر ہونگے، حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب کے وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اساتذہ کو مستقل کیے جانے کی مخالفت کردی۔ میڈیا ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں مستقل اساتذہ کا چکر اب ختم ہوجا نا چاہیئے، کیوں کہ اساتذہ کی پنشن کا حکومت پر بہت بوجھ پڑ چکا ہے۔ ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ صوبے میں نئے اساتذہ کی بھرتیاں کرنے جارہے ہیں، تاہم نئے اساتذہ کو صرف کنٹریکٹ بنیادوں پر رکھا جائے گا،جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں مستقل کیے جانے ولے اساتذہ کی پنشن کا حکومت پر بہت بوجھ پڑ چکا ہے، اس لیے بہت ضروری ہے کہ

مستقل اساتذہ کا چکر اب ختم ہوجا نا چاہیئے۔قبل ازیں وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اسکول دوبارہ بند ہونے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ، انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال اسکول دوبارہ بند کرنا پڑیں گے ، کیوں کہ کورونا کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں ، جب کہ گزشتہ برس اسموگ کی وجہ سے ماسک کے استعمال کا کہا تھا ۔دوسری طرف طلبا کو آن لائن لیکچرز دینے کے لیے پنجاب حکومت نے انصاف اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ، اس حوالے سے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ کے اندر انصاف اکیڈمی قائم کی جائے گی ، جس کے تحت طلبا کو آن لائن لیکچرز دیے جائیں گے ، جب کہ اس اقدام سے والدین پر فیسوں کا اضافی بوجھ ختم ہو گا ، کیوں کہ اب بچے گھر بیٹھے آن لائن لیکچر لے سکیں گے ، اساتذہ بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے لیے شام کو بلواتے تھے اور یہاں اس قسم کی اکیڈمیز بھی ہیں جو ایک لیکچر کا 20 ہزار روپے تک لے رہی ہیں ، صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے انگلش کے لیے ایک ہزار سے زائد ٹرینرز تیار کر لیے گئے ہیں ، جو بچوں کو تربیت دینے کے علاوہ اساتذہ کو بھی لیکچرز کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button