کوروناکی دوسری لہر، پاکستان کے وہ 11شہر جہاں وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے 11بڑے شہروں میں کوروناکیسزمیں 80فیصد اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا، جس میں وزیرداخلہ اعجازشاہ، سیکریٹری صحت عامر اشرف خواجہ ، سربراہ قومی ادارہ صحت میجرجنرل عامراکرام،سی ای اوڈریپ شریک ہوئے جبکہ صوبائی حکام نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں این سی اوسی نے گھر سے نکلتے وقت فیس ماسک پہننا لازمی قرار

دیتے ہوئے کہا عوامی مقامات، رش والی جگہوں پرفیس ماسک لازمی پہنیں جبکہ سرکاری و نجی دفاتر میں ماسک لازمی پہننا ہو گا۔اس حوالے سے این سی او سی نے صوبوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ صوبے فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کریں۔اجلاس میں کہا گیا کہ ملک کے 11بڑے شہروں میں کوروناکیسزمیں 80فیصد اضافہ ہوا، جن میں کوئٹہ،لاہور،راولپنڈی ، کراچی، ملتان، پشاور، حیدرآباد، اسلام آباد،گلگت ،مظفرآباد شامل ہیں۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ،مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ ہواہے، بازار،شاپنگ مالز،پبلک ٹرانسپورٹ،ریسٹورنٹ میں ماسک کااستعمال لازمی کریں۔ملک ميں کيسز کی تعداد ميں تيزی سے اضافہ ہونے لگا، يکم اکتوبر کو ملک بھر ميں 625 کرونا کيسز رپورٹ ہوئے لیکن گزشتہ روز کرونا کيسز کی تعداد 825 تک پہنچ گئی۔یکم ستمبر تک ملک بھرميں کيسز کی تعداد 431 تھی جو گزشتہ روز بڑھ کر 850 تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد ميں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 129تک پہنچ چکی ہے۔پنجاب ميں بھی کورونا کيسز کی شرح ميں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ يکم اکتوبر کو پنجاب ميں 126کيسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز یہ تعداد 229 ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح سندھ اور کے پی میں بھی کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سندھ میں گزشتہ روز 335 مريض سامنے آئے جبکہ کے پی ميں گزشتہ روز 70 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔ يکم اکتوبرکو يہ تعداد 34 تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button