تمام بسوں کی چیکنگ بھی کام نہ آئی، 40روزمعطل رہنے والی بی آر ٹی پشاور کی ایک اور بس چلتے چلتے بند ہوگئی

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور میں بی آر ٹی سروس میں خرابیاں دور نہ کی جاسکیں، 40 روز معطل رہنے اور خرابی دور کرنے کے بعد بھی بی آر ٹی رک گئی، انتظامیہ کو بس کے لیے کرین منگوانا پڑ گئی۔خیبر پختونخوا حکومت کی بی آر ٹی سے متعلق مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ ملک سعد سٹیشن کے پاس ایک بار پھر رک گئی، بس کو مین روٹ سے ہٹانے کے لیے انتظامیہ کو کرین منگوانا پڑی۔ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بسوں کو چکراپورا کرنے کے بعد 9 منٹ تک لے اوور اور صفائی کے بعد دوبارہ چلایا جاتا ہے۔

بی آرٹی سروس خرابی کے بعد 24 اکتوبر کو دوبارہ فعال کی گئی تھی تاہم ایک ہفتے کے دوران 2 بار بسوں میں خرابی کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر نے بی آر ٹی سروس بحال کرتے ہوئے بتایا کہ تمام بسوں کی جامع تحقیقات، نئے آلات کی تنصیب، لوڈ اور روڈ ٹیسٹینگ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بی آر ٹی منصوبے کے آغاز کو ایک ماہ کا عرصہ ہی گزرا تھا کہ اس عرصے میں بسوں میں آتشزدگی اور خرابی کے کئی واقعات سامنے آئے تھے جس کے بعد بس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button