سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ درخواستیں موصول کرنے کا اعلان کردیا

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے یکم نومبر سے پاکستانیوں کے لیے ویزہ درخواستیں موصول کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے بتایا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین روز کے لیے میڈیکل آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ اُردو نیوز کے مطابق ایک سعودی اخبار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے سعودی عرب پہنچنے والے عمرہ زائرین کورونا وائرس سے بچاوٴ پروگرام کے تحت چار مرحلوں سے گزریں گے۔

مملکت پہنچنے پر انہیں تین دن تک میڈیکل آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ اس کے بعد ہی وہ عمرہ کرسکیں گے۔مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کی رہائش کے لیے سینکڑوں ہوٹل مختص کردیے گئے ہیں۔جبکہ ہوٹلوں کے دس فیصد کمرے کورونا کے مشتبہ مریض زائرین کے لیے مختص ہوں گے۔ عمرہ کے لیے آنے والے تمام افراد کی انشورنس بھی ہو گی، جس کے تحت انہیں کسی بیماری یا کورونا کی صورت میں علاج معالجے کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے عمرہ کی بندش کو نئے قواعد کے ساتھ کھولنے کے اعلان کے بعد پاکستان کے زائرین بھی یکم نومبر2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان کے زائرین بھی یکم نومبر2020سے عمرہ کی درخواستیں جمع کراسکیں گے، سعودی حکومت نے ایئرلائنز، ٹورآپریٹرز اور زائرین کے لیے ایس اوپیز جاری کردئیے ہیں۔زائرین کو ایئرلائنز سماجی فاصلوں سے سعودی عرب لانے کی پابند ہوں گی، عمرہ زائرین کا منظور شدہ لبارٹریز سے 72گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ ہوگا، عمرہ زائرین نیگیٹو رپورٹ روانگی سے قبل ایئرپورٹ کاوٴنٹرز پر جمع کرائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button