قائداعظم محمد علی جناح 2013ء میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے تھے، گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)زبان پھسلی یا لا علمی کا چکر، گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سیاستدانوں کی زبان پھسلنا کوئی بڑی بات نہیں۔ماضی میں سیاستدانوں کی جانب سے زبان پھسلنے کے باعث کئی ایسے بیانات موجود ہیں جو بعد میں سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔حال ہی میں گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ قائداعظم دو ہزار تیرہ میں مسلم لیگ میں شامل ہو ئے۔شاہ فرمان نے مزید کہا کہ قائداعظم نے 2013 میں اس لیے مسلم لیگ جوائن کی تاکہ وہ مسلم لیگ اور کانگریس کو قریب کریں۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ صارفین نے کہا کہ شاہ فرمان کی زبان نہیں پھسلی کیونکہ انہوں نے ایک ہی غلطی دوسری بار بھی دہرائی ہے۔اس سے قبل بھی سیاستدانوں کی زبان پھسلتی رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان بھی کئی بار غلطی کر چکے ہیں۔گزشتہ سال وزیراعظم نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ ’’وزیراعظم کے بیان ’’القاعدہ اور طالبان کو پاک آرمی اور آئی ایس آئی نے تریت دی‘‘جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی زبان پھسل گئی تھی۔ بلاول بھٹو کو وزیراعظم نے صاحبہ کہہ دیا تھا اس حوالے سے بھی کہا گیا کہ انکی زبان پھسل گئی تھی۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان دیا جس میں انہوں نے کہا کہ جاپان اور جرمنی کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کو لے کر ان پر بے جا تنقید کی گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں عمران خان کو یورپی ملک جرمنی اور ایشیائی ملک جاپان کو ہمسایہ ممالک قرار دیتے ہوئے سنا جا سکتا تھا۔ واضح رہے دوسری جنگ عظیم میں جرمنی اور جاپان اتحادی تھے جب کہ یہ دونوں مملاک ایک دوسرے سے ہزاروں میل دور واقع ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button