وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہفتی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ولادت حضرت محمد مصطفیٰ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت ہفتہ عشق رسول منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وفاقی کابینہ میں ہفتہ عشق رسول منانے کی تجویز پیش کی تھی، جس سے وزیر اعظم عمران خان نے بھی پیر نور الحق قادری کی تجویز سے اتفاق کیا تھا۔وزیر اعظم عمران خان نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے وفاقی حکام کو ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہیں۔ ہفتہ عشق رسول

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ سے آئندہ جمعے تک جاری رہے گا اور صوبے بھی وفاق کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منائیں گے۔اس سے قبل کابینہ کے اجلاس میں فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات اور گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کی کھلی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ کابینہ نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے حضور ﷺ کی شانِ اقدس سے بڑھ کر کچھ نہیں اور اس میں کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ اس معاملے پر احتجاج کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جائے۔ کابینہ نے اسلاموفوبیا سے متعلق او آئی سی کے پلیٹ فورم سے دنیا میں آگاہی پھیلانے پر بھی زور دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button