حکومت کیخلاف اب ہوگا دما دم مست قلندر! مریم نواز ڈٹ گئیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل نے کہا کہ حکومت وعدے پورے نہیں کرسکی، ہم حکومت کے ساتھ چل رہے تھے، وہ رینگ رہے تھے، ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم آگے نہیں چل سکے۔اختر مینگل نے کہاہےکہ صرف جلسے جلوسوں سے کام نہیں چلے گا، کچھ دمام دم مست قلندر بھی کرنا پڑے گا، عمران خان کو مسند پر بٹھایا، ہمارے 6 نکات میٹرو بس سے زیادہ مشکل نہیں تھے، اگر ہمیں پہلے کہہ دیتے کہ مطالبات

پورے نہیں کرسکتے تو ہم اسمبلی فلور پر ٹاٹا نہ کہتے۔ بی این پی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جاتی عمرہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بلوچستان جلسے میں شرکت پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ان کے خلاف محاذ کھول رکھے ہیں، اب حکومت کو بھرپور جواب دیں گے، اس حوالے سے عنقریب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نےہمیشہ جمہوریت کا علم تھامے رکھا، پی ڈی ایم کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کے خلاف اب دما دم مست قلندر ہوگا۔پارٹی ذرائع کے مطابق سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی اختر مینگل نے مریم نواز سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ مریم نواز اور اختر مینگل نے پشاور دھماکے اور اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم ہی حکومت سے نجات کا واحد حل ہے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اخترمینگل کا کہنا تھا کہ احساس محرومی میں کمی ہوتی نظر آتی توحکومت کا ساتھ نہ چھوڑتے، حکومت نے ہمارے 6 نکات پر عمل نہیں کیا تھا جب کہ ہم ایک ہی سمت میں جا رہے ہیں،یوٹرن نہیں لیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button