وزیراعظم نےجنسی مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی اصولی منظوری دے دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے زیادتی مقدمات کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے، نئی خصوصی عدالتوں میں بچوں، خواتین اور خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کیسز کی سماعت ہوگی، وزیراعظم نے وزارت قانون کو جلد جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنسی تشدد سے متعلق نئی عدالتوں اور احتساب عدالتوں کے قیام کا مسودہ طلب کیا اور نئی عدالتوں سے متعلق بریفنگ لی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے زیادتی مقدمات کیلئے الگ عدالتوں کے قیام کی بھی اصولی منظوری دی ہے۔ وزارت قانون متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد جامع پلان پیش کیا جائے۔ نئی خصوصی عدالتیں بچوں، خواتین

اور خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کیسز کی سماعت کریں گی۔اسی طرح وزیراعظم نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی منظور دے دی ہے جب کہ زیادتی کے مقدمات کے لیے مخصوص عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔وزارت قانون کے مطابق سپریم کورٹ نے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دیا تھا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پہلے مرحلے میں 30 احتساب عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مالی مشکلات کے باعث نئی عدالتوں کا قیام مرحلہ وار کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں فنانس اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو وزارت قانون کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے آسامیوں کی تشکیل اور فنڈز کی فوری فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button