پشاور کے مدرسے میں ہونیوالے دھماکے کی دل دہلادینے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پشاور (نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں ہونے ولے دھماکے کی ویڈیو منظر عم پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدرسے میں موجود عالم دین کی طرف سے بیان جاری تھا اور وہاں زیر تعلیم بچے درس میں مصروف تھے کہ عین اس وقت دھماکہ ہوگیا ، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی اور دھماکے کے ساتھ ہی جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچ گئی ، جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد بھی بچوں کی ہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا ،

اس وقت 50 بچے مدرسے میں موجود تھے اور درس قرآن جاری تھا ، دھماکہ اتنا روز دار تھا کہ پوری عمارت لرز اٹھی، مدرسے کی دیواروں اور ستونوں کو نقصان پہنچا، چھت کاایک حصہ ٹوٹ کرگرگیا جبکہ دروازے اور کھڑکیاں بھی نہیں بچی اور مسجدکی زمیں پرجگہ جگہ گڑھے پڑگئے۔پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 70 افرادکو منتقل کیا گیا ، جن میں 40 بچے شامل ہیں ،لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوحیات آباد برنس سینٹرمنتقل کیاجارہاہے، دھماکے کے زیادہ ترزخمی جھلسے ہوئے ہیں ، دھماکے کے 72 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں، جن میں سے 5زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ شہید وزخمی ہونیوالوں کی عمریں 20سے30سال کے درمیان ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص نےمدرسےمیں بیگ رکھا جس کے بعد دھماکا ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button