نواز شریف نے پاک فوج سے متعلق ایسا اعلان کردیا کہ سب دنگ رہ گئے

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ منتخب جمہوری حکومت کے خلاف دھرنے اور انتخابات میں دھاندلی کے پیچھے فوج نہیں، بلکہ چند کردار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ جلسے میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ فوج کیخلاف نہیں ہیں، فوج ہماری عزت ہے۔ فوج کا ادارہ ہمارے لیے مقدم ہے۔میں ہر پاکستانی کو کہوں گا کہ فوج کی عزت کرو۔ انتخابات میں دھاندلی اور عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت لانے کے سوالوں کے جواب فوج کا ادارہ نہیں بلکہ چند افراد دیں گے، انہوں نے کہا کہ میں فوج سے ان سوالات کے

جوابات نہیں مانگ رہا، میں عمران خان کو لانے والوں سے جواب مانگ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری جنگ عمران خان سے ہے ہی نہیں، میں تو اس نظام کے دشمنوں کیخلاف بر سر پیکار ہوں۔میرے سوالات کے جوابات پاک فوج نہیں دے گی بلکہ کچھ لوگ ہیں جن کو میں بے نقاب کرتا رہوں گا۔ میں ان لوگوں کے نام اس لیے لیتا ہوں تاکہ پاک فوج کی وردی پر کوئی چھینٹا نہ پڑے ۔ نواز شریف نے کہا کہ غداری کا لیبل ہر اس شخص کے ماتھے پر چسپاں کیا گیا جس نے سر اٹھا کر بات کرنے کی کوشش کی، جس نے ظلم وستم کے خلاف احتجاج کیا اور جس نے آزاد قوم کا آزادی شہری ہونے کا حوصلہ کیا، وہ صرف اس لیے باغی اور غدار قرار پائے کہ انہوں نے اپنے آئینی حقوق کے لیے آواز اٹھائے، کئی قتل ہوئے اور کئی ہمیشہ کے لیے لاپتہ کردیے گئے، ان کے قبروں تک کا نام و نشان تک نہیں ہے، گم شدہ افراد کا مسئلہ بھی موجود ہے، ہمارے ہم وطن آج بھی اٹھائے جارہے ہیں کچھ پتہ نہیں کہ انہیں آسمان کھا گئی کہ زمین نگل گئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں جب بھی لاپتہ افراد کی مائیں اور بہنوں کو دیکھتا ہوں تو افسردہ ہوتا ہوں، ہم کب تک اپنے لوگوں کے خلاف استعمال ہوتے رہیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ کن مسائل کا شکار ہیں اور انہیں روزمرہ زندگی میں کس طرح کی مشکلات پیش آرہی ہیں اس کا بخوبی علم ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ادویات اور دیگر اشیا مہنگی ہوچکی ہیں، صنعتیں اور معیشت تباہ ہوچکی ہے، کیوں چینی اور گندم مہنگی ہوئی اور مہنگائی بے قابو ہوگئی اور کھاتے پیتے لوگ

غربت کا شکار ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روپیہ آج نیپالی اور افغانستان کی کرنسی سے بھی نیچے گر گیا ہے، کیونکہ شاہراہیں اور موٹرویز بند ہوئیں، پاکستان کیوں دنیا میں تنہا ہوگیا اور کیوں بھارت کو کشمیر ہڑپ کرنے کی ہمت ہوئی۔نواز شریف نے کہا کہ اس کا سیدھا جواب ہے کہ چند لوگوں کو اپنے اختیارات عوام کی خوش حالی سے زیادہ عزیز ہے، نواز شریف ان لوگوں کو اچھا نہیں لگتا کیونکہ وہ ووٹ سے منتخب ہے اور ڈکٹیشن نہیں لیتا اس لیے فیصلہ ہوا نواز شریف کو نکالو۔ان کا کہنا تھا کہ خزانے کے اربوں ڈبونے کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہوئی تو بیٹے سے

تنخواہ نہ ملنے پر نااہل کردو اور مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے نکال دو۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، ان کے بھائی شہباز شریف، بیٹی مریم نواز، حمزہ شہباز، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو جیلوں میں ڈال کر نشان عبرت بنانے کا حکم دیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو جیتوایا گیا اور تاریخ کی بدترین دھاندلی کرکے انہوں نے تاریخ کے نالائق ترین آدمی کو وزیراعظم کے منصب پر بٹھایا تاکہ وہ ان پر سوال نہ اٹھائے اور ان کے اشاروں پر کرتب دکھاتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عظیم الشان جلسے سے گھبرا کر ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر داخل

ہوئے، کیا یہ اس پستی میں گر گئے ہیں کہ وہ نہ اقدار کا بھی خیال نہ رکھیں، یہ ایک سنگین جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے ان لوگوں پر جو ماؤں بہنوں اور اقدار کی بات کرتے ہیں اور اس حکومت کا حصہ ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ کراچی کے واقعے نے میری بات کو سچ ثابت کردیا ہے کہ یہاں ریاست کے اوپر ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایک حکومت ہے اور وزیراعلیٰ موجود ہیں لیکن کسی کو نہیں معلوم کہ کس نے آئی جی اور ایڈیشنل آئی کو اغوا کیا اور سیکٹر کمانڈر کون ہے کہ وہ کس کے حکم پر ایف آئی آر کاٹتا ہے اور کس کے حکم پر چادر اور چاردیواری کا خیال نہیں رکھتا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس غیر آئینی کاموں کے خلاف اٹھی ہے، یہ تحریک کسی ادارے کے خلاف نہیں بلکہ پاک فوج کی طاقت کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button