کرونا وائرس کی وبا کے دوران آنے والا فنڈ عمران خان کے ساتھی ہڑپ کر گئے،حکومت پر سنگین الزام لگ گیا

منڈی بہاؤالدین(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران آنے والا فنڈ عمران خان کے ساتھی ہڑپ کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی خطرناک عالمی وبا کے دوران بیرون ملک سے آنے والا فنڈ عمران خان کے اپنے لوگ ہیں ہڑپ کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتنا فنڈ کہاں گیا؟ کسی کے پاس جواب نہیں ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یو ٹرن لیتے ہوئے قوم سے جھوٹ بولا ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے بھول گئے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت کو پی پی اور ن لیگ نے سہارا دے رکھاہے ، یہ دونوں جماعتیں استعفے دے دیں تو حکومت کا اسی دن دھڑن تختہ ہو جائے گا لیکن اگر یہ استعفے نہیں دیتے تو عوام سمجھ جائیں کہ یہ سنجیدہ نہیں، جس دن یہ دونوں جماعتیں پارلیمنٹ سے مستعفی ہو نے پر یکسو ہو گئیں ، اسی دن جماعت اسلامی بھی استعفے دے دے گی ، وزیراعظم کو گرانی پر نیند نہیں آتی تو ایگزیکٹو آرڈر سے قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیں تاکہ عوام کی بددعاؤں سے بچ جائیں اور چین کی نیند سو سکیں ،حکومت نے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم نہ کیں تو عوام کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں تک پہنچ جائے گا۔ ان خیالات کااظہارا نہوں نے ایوان قائد ایف 9 پارک اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سراج الحق نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی سانس بند کردی ہے اور لوگوں کیلئے جسم و روح کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہوگیاہے ،انہوں نے کہاکہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ، لوگ اس نااہل حکومت کو اب زیادہ برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہاکہ حکمرانو ں کے رنگ پیلے پڑ گئے ہیں اور ان کی زبانیں لڑکھڑا رہی ہیں، ایسے لگتاہے کہ حکومت کی جان کنی کا وقت آن پہنچا ،انہوں نے کہاکہ حکمران جب اقتدار کی کرسی سنبھالتے ہیں تو انہیں اپنے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا اور جب ان کا چل چلاؤ ہوتاہے تو انہیں عوام کی پریشانیاں ستانے لگتی ہیں ، سابق حکمرانوں کا بھی یہی وتیرہ رہاہے جس پر آج کے حکمران چل رہے ہیں ، ہر حکومت اپنے آخری وقت میں اسی طرح کی باتیں کرتی ہے جو موجودہ حکمران کر رہے ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button