کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا احتجاجی جلسہ جاری،اسٹیج پر کون کون سے رہنما شریک ہیں، جانئے

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ جاری ہے اور اپوزیشن رہنما اپنی تقاریر میں حکومت پر شدید تنقید کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔جلسے سے خطاب کے دوران جے یو پی کے اویس نورانی نے کہا کہ حکومت احتساب کے نام پر لوگوں کی تذلیل کرنا چاہتی ہے، ایسے احتساب کے عمل کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، ملک کا آئین توڑنے والوں کا بھی احتساب ہوناچاہیے، آنے والا وقت پاکستان کےعوام کا ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں بلکہ مسلط کی گئی ہے، حکومت نے دوسال میں ثابت کردیا کہ وہ عوام کی مشکلات حل نہیں کرسکتیں، وہ احتساب کی گردان کرتےہیں اور احتساب نہیں انتقام لیتے ہیں، یہ دوائیں، پٹرول اور آٹا غائب کرکے مہنگا کرنے والا نیا پاکستان ہے، اس غیر آئینی اور غیر اخلاقی حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔کوئٹہ میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں، سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لیے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم اپنا پہلا جلسہ گوجرانوالہ جب کہ دوسرا جلسہ کراچی میں کر چکی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button