اہلیان لاہور کیلئے خوشخبری، اورنج لائن میٹرو ٹرین کاافتتاح کردیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک)لیگ (ن) لیگ اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورنج لائن میٹرو منصوبے کے الگ الگ افتتاح کئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اورنج لائن میٹروٹرین کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، اور افتتاح کے بعد اورنج لائن ٹرین نے اپنا پہلا سفر بھی مکمل کیا۔ ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی، 27 کلومیٹر ٹریک پر 26 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، جو ڈیرہ گجراں سے شروع ہوکر علی ٹاؤن پر ختم ہوں گے، ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے، 24 ایلی ویٹیڈ اور 2 انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے افتتاح کے موقع پر حکومت پنجاب اور عوام کی جانب سے چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور چین کے تعلقات کی تاریخ 6 دہائیاں پرانی ہے، عالمی منظرنامے میں کئی تبدیلیاں آئیں لیکن پاکستان اور چین کے تعلقات دن بدن مضبوط ہوتے گئے، پاک چین دوستی سمندر سے زیادہ گہری، شہد سے زیادہ میٹھی اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کا کلائمیکس چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کا منصوبہ ہے، سی پیک سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب شروع ہورہے ہیں، دونوں ملکوں میں باہمی دوستی کا رشتہ مزید گہرا اور مزید مضبوط ہوا ہے، سی پیک کے تحت لاہور میں آج اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا ہے، اورنج لائن میٹروٹرین کاماس ٹرانزٹ منصوبہ شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا، یہ منصوبہ گرین جی ڈی پی کا محرک ثابت ہو گااور اس سے اربن ڈویلپمنٹ میں استحکام مزید بڑھے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ دور کے منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایک نئی سیاسی روایت قائم کی ہے، ماضی کی روایات کے برعکس کسی منصوبے کو سیاسی تعصب کا شکار نہیں ہونے دیا، وزیر آباد کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے منصوبے اس کی مثال ہیں، سیاسی تعصب سے بالاتر ہو کرسابقہ حکمرانوں کے چھوڑے ہوئے 1115 ارب روپے کے ادھورے پراجیکٹس پر بھی کام کررہے ہیں، اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کو کامیابی سے چلانے کیلئے آپریشنل اینڈ مینٹیننس کی ٹینڈرنگ میں شفافیت یقینی بنائی گئی، ٹینڈرنگ کے عمل میں قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button