کراچی سے لاپتہ ہونیوالی صحافی کا اپنی اہلیہ سے رابطہ، 22گھنٹے بعد والدہ کے گھر پہنچ گئے

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے 22گھنٹے سے لاپتہ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر گھر واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق علی عمران سید کی طرف سے اپنی اہلیہ کو ٹیلی فون کرکے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنی والدہ کے گھر پہنچ چکے ہیں جب کہ اس سے قبل ان کی گمشدگی کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔یاد رہےکہ نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر جو کہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں گزشتہ رات سے گھر سے غائب تھے جس کے حوالے سے ان کی بیوی کہنا تھا کہ میرے شوہر علی عمران سید گھر آئے بڑے پریشان لگ رہے تھے ،

گاڑی کھڑی کی اور کہا کہ میں ساتھ والی بیکری تک جا رہا ہوں مگر ابھی تک واپس نہیں آئے ،علی عمران سید کا موبائل اور گاڑی گھر پر ہی ہے جس وجہ سے ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ، اس ضمن میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ علی عمران سید وہی رپورٹر صحافی ہیں جنہوں نے کیپٹن ر صفدر کی ہوٹل سے گرفتاری کی خبر سب سے پہلے چلائی اور اس کی ویڈیو بھی میڈیا پر شیئر کی تھی۔قبل ازیں جیو نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں بتایا تھا کہ علی عمران جمعہ سے لاپتا ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ علی عمران شام 7 سے 8 بجے کے درمیان اہل خانہ کو یہ کہہ کر گھر سے نکلے تھے کہ وہ آدھے گھنٹے میں واپس آجائیں گے، تاہم وہ اب تک گھر نہیں آسکے۔اس بارے میں ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ علی عمران کی گاڑی ان کے گھر کے باہر پارک ہے جبکہ وہ اپنا موبائل بھی گھر پر چھوڑ گئے تھے۔واقعے سے متعلق ایس ایچ او تھانہ سچل ہارون کورائی نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو میں تصدیق کی تھی کہ اہل خانہ کی جانب سے درخواست جمع کروائی گئی۔ادھر جیو نیوز انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی شرقی کو علی عمران کی گمشدگی سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے، مزید یہ کہ اہل خانہ کی جانب سے سچل تھانے میں رپورٹ بھی درج کروادی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button