عمران خان 15جنوری تک استعفیٰ دیدینگے، دھماکہ خیز خبر نے ملک میں ہلچل مچادی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 15جنوری تک استعفیٰ دے دیں گے ، سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے جلسہ موخر نہیں کرسکتے، حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے 25 اکتوبر کو ہونے والی جلسے میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئیں۔اس موقع پر سابق وزیراعطم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ کیا جلسہ موخر کرنے سے سیکیورٹی تھریٹ ختم ہوجائے گا ، سیکیورٹی کے انتظامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ ہوا

تو حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔ نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ بلوچستان کومسلم لیگ ن کی طرف سے ہمیشہ ترجیح دی گئی ، اسی لیے نوازشریف جب وزیراعظم بنے تو بلوچستان کو ترجیح دی۔قبل ازیں لاہور میں کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، سارے معاملات کی براہ راست رپورٹنگ ہوئی ، اس پر انکوائری کی ضرورت نہیں سب کو پتا ہے، واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے، جعلی ہی سہی لیکن عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں تو بیٹھے ہیں، کچھ اپنی عزت کا احساس کریں، آپ نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے بہت بدنامی کما لی، آپ اپنی غلطیاں چھپانا چاہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کوحق اور سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے ، پی ڈی ایم کی تحریک ملک کےطول و عرض میں پھیل گئی ہے، عمران خان کو این آر او کی ضرورت ہے ہمیں نہیں۔وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کیلئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتا ہے، چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کے لئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتاہے، سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ میں قانون کے مطابق کام ہوتے ہیں، برطانیہ میں ایسی بڑھکیں نہیں چلتیں، وہ ایک بار متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کو بھی لندن لینے گئے تھے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، چینی اور آٹا مارکیٹ سے غائب ہے اور حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔بعد ازاں مریم نواز نے کہا کہ حکومت قاضی فائز عیسی کے متعلق سپریم

کورٹ کا فیصلہ پڑھ لے، جس میں حکومت کے اصل چہرے دکھائے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کسی سلیکٹڈ اور جسٹس قاضی فائز کے خلاف مقدمہ بنانے والے کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، انہوں نے آزاد عدلیہ اور قاضی فائز عیسی پر جس طرح وار کیااسے عدلیہ نے روکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کااقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہا، عمران خان پانچ سال تو کیا 2020 بھی پورا نہیں کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button