ق لیگ کے اہم ترین رہنما شریف برادران کو پیارے ہوگئے

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے 25اکتوبر کو کوئٹہ میں رکھے گئے جلسے سے قبل حزب اختلاف اتحاد کو صوبے میں اہم کامیابی مل گئی ،بلوچستان میں مسلم لیگ ق کی پہلی وکٹ گر گئی۔ شیخ جعفر مندو خیل نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔کوئٹہ میں مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر اور رکن اسمبلی شیخ جعفر مندوخیل نے اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ آج میں واپس اپنے گھر آرہا ہوں، پی ڈی ایم کی شکل میں تمام پارٹیاں اکھٹی ہوئی ہیں، ووٹ کی عزت ہوگی تو ہم زندہ ہیں، آج عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہے۔

جعفر مندوخیل نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ میاں صاحب کے ساتھ مل کر جدوجہد کی ہے، چودھری شجاعت سے بات کی کہ آپ بیمار ہوگئے، ہمیں ایکٹو قیادت چاہئے، چودھری شجاعت سے اجازت لے کر ن لیگ میں شامل ہوگیا، بہت پہلے ن لیگ میں شامل ہونا تھا مگر کچھ مجبوری کی وجہ سے نہیں جا سکا، آئندہ بہت سے لوگ ن لیگ میں شامل ہونگے، عمران خان کو ہٹانا ہمارا ٹارگٹ نہیں بلکہ نظام کو بدلنا ہدف ہونا چاہئے۔دوسری طرف صوبہ بلوچستان کے ہی شہر تربت سے سینکڑوں افرادنے اپنے خاندان اور رشتہ داروں سمیت مسلم لیگ (نواز) میں شمولیت کا اعلان کردیا ، شمولیت کا اعلان کیچ کے علاقے ہوشاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی نائب صدر نواب شمبے زئی کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق مختیار علی، میران عباس، ڈاکٹر برکت، سیٹھ صوالی، شہزاد سربازی، علی شیر جان، ناصر مراد اور دیگرسینکڑوں افراد نے ہوشاپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف،صوبائی قائدجنرل(ر) عبدالقادربلوچ اورصوبائی رہنما نواب شمبئے زئی کی مخلصانہ قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے اہلخانہ کیساتھ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں، مسلم لیگ نواز کے دورمیں ملک ترقی کے منازل طے کررہاتھا، ملازمت عام اور لوگوں کے معیاررزندگی بہتر تھا موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے دورمیں بیروزگاری اور مہنگائی عام ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button