حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کی تقریبات سے متعلق عثمان بزدار کا ایسا اعلان کہ پنجاب کے عوام خوشی سے جھوم اٹھے

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں حضرت محمدؐ کی ولادت باسعادت کی تقریبات مذہبی جوش و خروش اورعقیدت و احترام سے منائی جائیںگی۔ 12ربیع الاول کو صوبہ بھر میں سیرت کانفرنسوں کا انعقاد ہوگا۔اضلاع اورتحصیلوں میں سیرت النبیؐ کے حوالے سے خصوصی پروگرام منعقد ہوںگے۔صوبائی وزراء اورپارلیمنٹرین اپنے اضلاع میں منعقدہ سیرت کانفرنسوں میں شرکت کریںگے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار لاہور میں منعقدہ سیرت کانفرنس میں شریک ہوںگے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم حضرت محمدؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجااور آپؐ کی زندگی کو مجسم قرآن قرار دیا گیا ہے جس میںسب کیلئے مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے ،بلاشبہ آپ ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرپاکستان کو درپیش مسائل سے نجات دلا ئی جاسکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button