نئے چین کی طاقت سے امریکہ آگاہ ہی نہیں ، چینی صدر کا دبنگ اعلان ،امریکہ میں ہلچل

بیجنگ(نیوز ڈیسک)چینی صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ صرف ترقی کے ذریعے خود کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، کیونکہ جو پیچھے رہ جاتے ہیں وہ کچلے جاتے ہیں چینی رضاکار فوج کی جانب سے شمالی کوریا کی مدد کیلئے امریکی جارحیت کے خلاف جنگ میں شرکت کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین امن کے حامی تمام ممالک اور عوام،دوستانہ تنظیموں اور شخصیات کی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہے.چینی صدر نے جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ چین اپنی معاشی اور معاشرتی ترقی کو

آگے بڑھائے اور اپنی مجموعی قومی طاقت کو مضبوط کرے.انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے زیادہ اعلیٰ معیاری ، زیادہ موثر ، زیادہ منصفانہ ، پائیدار اور محفوظ تر ترقی کا حصول ممکن بنایا جاسکتا ہے جبکہ دنیا کو حیران کرنے والے زیادہ سے زیادہ معجزات بھی رقم کئے جا سکتے ہیں.چینی صدر نے اپنے خطاب میں اس امر پر بھی زور دیا کہ زمانے کی ترقی سے قطع نظر تشدد کو روکنے اور طاقت کے خلاف مزاحمت کے قومی جذبے کو تقویت دیناہم خیال قومی طاقت کو یکجا کرنا، قومی روح کو قائم کرنا اور سالمیت اور جدت طرازی کو برقرار رکھنے اور آگے بڑھنے کی قومی حکمت عملی کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے. انہوں نے کہا کہ چین پرامن ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کیلئے مختلف ممالک کے عوام کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھے گا چینی صدر نے اس امر کا اعادہ کیا کہ چین امن ،ترقی ،انصاف،مساوات،جمہوریت اور آزادی پر مبنی انسان کی مشترکہ اخلاقیت پر ثابت قدم رہے گا،جامع مشاورت،تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات پر مبنی عالمی حکمرانی کے تصور پر ثابت قدم رہے گا اور امن ،کھلے پن،تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی ترقی کے راستے پر گامزن رہے گا.انہوں نے واضح کیا کہ چین کبھی تسلط یا توسیع کا متمنی نہیں ہوگا، کیونکہ چین بالادستی یا اقتدار کی سیاست کی بھرپور مخالفت کرتا ہے صدر شی نے کہا کہ چین ہمیشہ دفاعی نوعیت کی پالیسی پر ثابت قدم رہا ہے واضح رہے کہ 14اکتوبر کو صدر شی نے چینی صوبے شین جن کے خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی چالیسویں

سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا تقریب کے انعقاد کا مقصد اقتصادی زونز کی تعمیر میں حاصل شدہ تجربات کا خلاصہ بیان کرنا ہے یہ موقع اصلاحات کو مزید فروغ دینے کے چینی عزم کا نقطہ آغاز ہے ان کا کہنا تھا کہ شین جن کی خوشحالی نے پوری دنیا کو چین میں اصلاحات و کھلے پن کی عظیم قوت سے متعارف کروایا ہے اور دنیا کوچینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا روشن مستقبل دکھا یا ہے.صدرشی جن پنگ نے کہا تھا کہ شین جن میں ترقی کے نئے تصور پر عمل پیرا ہونا چاہیئے اور مزید منصفانہ اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کوشش کی جانی چاہیئے انہوں نے زور دیا کہ

خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں معیشت،معاشرت اور حیاتیاتی ماحول کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے،ایک ملک دو نظام کی بنیادی پالیسی پر ثابت قدمی سے قائم رہا جائے،چائنیز مین لینڈ ،ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ترقیاتی انضمام کو فروغ دیا جائے اور ملکی ترقی کے لیے اہم خدمات سرانجام دی جائیں.صدرشی جن پنگ نے کا کہنا تھا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چین کے خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر میں مختلف ممالک نے شرکت کی ہے چین نے ملک میں موجود ترقیاتی مواقع اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا ہے. انہوں نے کہا کہ چین مختلف ممالک کا

خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں حصہ لینے کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ جامع مشاورت،تعمیری شراکت،مشترکہ مفادات کے نئے ڈھانچے کی تشکیل کی جا سکے انہوں نے زور دیا کہ شین جن چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ پائلٹ اقتصادی زونز کی تعمیر کو فروغ دے گا ،گوانگ دونگ‘ہانگ کانگ اورمکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر کو آگے بڑھائے گا اور ایک ملک دو نظام کی ترقی کے لیے نئے تجربات فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی میں عوام کو اولین اہمیت دی جائے گی.صدر شی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چالیس سالوں میں ، خصوصی اقتصادی زونز نے ملک کی اصلاحات کے

عمل میں مثالی راہنما کردار ادا کیا ہے ، جس کی ترقی عالمی ترقی کی تاریخ میں ایک معجزہ ہے شین جن کا جی ڈی پی 1980 کے ستائس کروڑ یوآن سے بڑھ کر 2019 میں ستائس کھرب یوآن تک جا پہنچا ہے اور اس کا معاشی حجم ایشیائی شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے 2019 میں ،شین جن کے باشندوں کی فی کس سالانہ ڈسپوز ایبل آمدنی ساٹھ ہزار یوآن سے تجاوز کر گئی شین جن ایک پسماندہ سرحدی قصبے سے عالمی اثر و رسوخ رکھنے والا ایک بین الاقوامی مرکز بن گیا ہے.

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button