مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا وقت آ گیا، آرمی چیف کی سرحد پر کھڑے ہوکر بھارت کو للکار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف اینکر عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مرالہ کے علاقوں کا دورہ کیا ہے۔یہ بہت خاص علاقہ ہے۔پاک فوج کے زیر کنٹرول علاقوں کے بعد یہ علاقہ رینجرز کے علاقے میں آجاتا ہے۔ یہاں پر لائن آف کنٹرول پر تنازع رہتا ہے۔یہ وہ علاقہ ہے جہاں بھارت نے جب سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا تو ان علاقوں میں جھڑپیں ہوئی تھیں،اور پوری دنیا میں بھارت کا مذاق بھی بنا تھا۔آرمی چیف نے اب جن علاقوں کا دورہ کیا ہے وہ دفاعی لحاظ سے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔اگر جنگ جیسی کوئی کیفیت ہو،بھارت آزاد کشمیر پر جنگ مسلط کر دے تو ان

علاقوں کی اہمیت زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر آرمی چیف جاتے ہیں اور جوانوں سے خطاب کر کے آ جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ آرمی چیف نے الگ قسم کا پیغام دیا ہے۔بھارت تو اپنے ٹینک اتنی بلندی پر لے گیا جہاں وہ کام ہی نہیں کر سکتے۔آرمی چیف نے اس دورے میں جھاڑیوں کے اندر چھپے ہوئے ایک ٹینک کے اوپر کھڑے ہو کر خطاب کیا،ٹینک کے اوپر جھنڈا موجود تھا جب کہ ٹینک کے فرنٹ پر فور سٹار کی ایک پلیٹ لگی ہوئی تھی۔آرمی چیف نے ٹینک کے اوپر کھڑے ہو کر پیغام دیا ہے کیونکہ وہ ایسی جگہ پر موجود تھے جہاں سے تھوڑے فاصلے پر ٹینکوں کی جنگ ہوئی تھی اور بھارت کو خوفناک شکست ہوئی تھی۔آرمی چیف نے ٹینک کے اوپر کھڑے ہو کر پاک فوج کے جوانوں کو اہم پیغام دیا ہے۔آرمی چیف کا انداز بھارت کے لیے بھی کھلا پیغام تھا کہ ہم جنگ کے لیے تیار ہیں۔میرے خیال میں وہ وقت جس کا پاکستانی لمبے عرصے سے انتظار کر رہے تھے وہ دور نہیں ہے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا وقت قریب آ گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button