کوئی مزارِ اقبال پر نعرے بازی کرے گا تو اس کا گریبان پھاڑ دوں گا، ولید اقبال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر ولید اقبال نے سینٹ میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مزار اقبال پر کوئی نعرے بازی کرے تو میں اور میرے کزن اس کا گریبان پھاڑ ڈالیں گے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے شوہر محمد صفدر کی جانب سے مزار قائد کا تقدس پامال کرنے کے معاملے پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر عاجز دھامرا آپس میں لڑ پڑے۔رہنما تحریک انصاف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جیسے مزار قائد کی بے حرمتی ہوئی،یہ سب ذوالفقار بھٹو یا بے نظیر کے مزار پر ہوتا تو

بلاول کیا کرتے؟۔ اس سوال پر پی پی سینیٹر عاجز دھامرا غصے میں آگئے اور ولید اقبال سے کہا کہ بکواس بند کرو، کسی کو بلاول کے نانا سے متعلق بات کرنے کی اجازت نہیں وہ عوامی لیڈر تھے۔عاجز دھامرا کی جانب سے بدتمیزی کیے جانے کے بعد ولید اقبال بھی غصے میں آگئے اور کہا کہ تم بکواس بند کرو، تم سینیٹر ہو اور کس قسم کی زبان استعمال کر رہے، کیا ایک سینیٹر کی ایسی تربیت ہوتی ہے؟۔ولید اقبال نے غصے میں آ کر عاجز دھامرا کو کہا کہ اپنی بکواس بند کرو ورنہ تمہیں گلاس مار دوں گا۔سینیٹ میں اسی حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ولید اقبال کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے مزار پر ہونے والا ہنگامہ انتہائی قابل مذمت ہے،اگر دو واقعے ہوئے ہیں تو اپوزیشن نے دوسرے واقعے پر بات کرنا شروع کر دی لیکن پہلے واقعے پر کوئی بات نہیں کر رہا۔مجھے بہت مایوسی ہے کہ مزارقائد پر پیش آنے والے واقعے پر سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر نے ایک لفظ نہیں کہا،یہ بات قابل مذمت ہے کہ جنگلے کو پھلانگ کر یہ لوگ اندر چلے گئے اور وہاں پر نعرے بازی کی گئی،وہاں پر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، مزار قائد کے حوالے سے قانون موجود ہے۔کوئی اس بات پر بحث کر ہی نہیں رہا کہ واقعہ کیا ہوا ہے بس کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر بات ہو رہی ہے، مزار قائد کا جو تقدس پامال کیا گیا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزار اقبال پر کوئی ایسی حرکت کرے تو میں،میرے بھائی اور کزن اس کا گریبان دامن تک پھاڑ دیں گے،اس کی پگڑی کی دھجیاں کر دیں گے،ولید اقبال نے ’ قائداعظم کو عزت دو‘ کا نعرہ بھی لگایا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button