12ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کااعلان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی امسال بھی 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کےب ساتھ منائی جائے گی۔اس موقع پر مسجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا۔ مختلف شہروں میں ماہ مقدس ربیع الاول کے تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے محافل میلاد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔تقریب میں حمد و نعت کے علاوہ درود و سلام ذکر و اذکار بھی کیا جاتا ہے، جس سے

شرکائے محفل نے اپنے دلوں کو منور کرتے ہیں ا اور اپنی روح کو تازگی بخشتے ہیں ماہ ربیع الاول مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے۔ یہ وہ خوشی ہے جس کا نشہ سارا سال رہتا ہے۔ ماہ ربیع الاول کو شاندار انداز میں منانے کا بہترین طریقہ صبح و شام دن و رات درودوسلام کی محافل کا انعقاد ہے۔ حکومت سندھ نے 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔حکومت سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جشن ولادت ﷺ کے موقع پر ربیع الاول بروز جمعہ 30 اکتوبر صوبے میں عام تعطیل ہو گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button