ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کا نام گرےلسٹ سے نکالنے کی تاریخ بتادی

پیرس (نیوز ڈیسک) صدر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ پاکستان 6 نکات پر مزید پیش رفت کر کے فروری 2021 تک گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے، پاکستان میں 27 نکات پر عمل درآمد کی پیشرفت اوراسکی خواہش پائی جاتی ہے، حکومت پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان پرعملدرآمد کرے گی، پاکستان نکات پرعملدرآمد سے متعلق ترقی کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے حوالے سے فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بھارت کی تمام سازشوں کے باوجود پاکستان بلیک لسٹ میں جانے سے بچ گیا ہے۔ اس حوالے سے صدر ایف اے ٹی ایف

کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان نے تمام ایکشن پوائنٹس پر واضح پیش رفت دکھائی ہے۔ کل 27 میں سے 21 ایکشن پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد کیا ہے، تاہم 6 پوائنٹس پر اب بھی مزید پیش رفت کی ضرورت ہے، اس لیے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صدر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے مزید کہا ہے کہ پاکستان فروری 2021تک گرے لسٹ میں رہے گا۔ اگلے اجلاس سے پہلے چیک کرینگے کہ پاکستان 6 نکات پر موثر طریقے سے عملدرآمد کر رہا ہے یا نہیں۔ پاکستان میں 27 نکات پر عمل درآمد کی پیشرفت اوراسکی خواہش پائی جاتی ہے۔ حکومت پاکستان نےیقین دہانی کرائی ہے کہ ان پرعملدرآمد کرے گی۔ پاکستان نکات پرعملدرآمد سے متعلق ترقی کررہا ہے۔جب پاکستان تمام 27نکات پرعمل درآمد یقینی بنالے گا تب ایک ٹیم پاکستان کا دروہ کریگی۔ پاکستان کے دورے کا مقصد زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہوگا۔ واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ اجلاس جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت ایف اے ٹی ایف کے سربراہ مارکس پلیئر کررہے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں آج پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 ایکشن پوائنٹ پرعملدرآمد کیا ہے ، جس کے بعد پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات بھی ختم ہو گئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button