پاکستان کیخلاف بھارتی زہرآلود پراپیگنڈے میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے میں اضافہ ہوگیا ہے ،ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈہ کی نشاندہی ہوئی ہے،2018 ء کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں تیزی آئی ، گزشتہ تین ماہ اگست 2020ء سے اب تک ہندوستانی پروپیگنڈے کے چار بڑے اہداف رہے ،رپورٹ کے مطابق مرکزی اور اہم ہدف چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد عاصم سلیم باجوہ رہے ،بھارتی پروپیگنڈے میں پاک فوج کے خلاف مہم دوسرا بڑا ٹارگٹ رہا، پاکستان میں انتشار اور

بدامنی پھیلانے کیلئے زہر افشانی تیسرا بڑا ہدف نظر آیا،کشمیر پر پروپیگنڈا اور سی پیک کو سبوتاژکرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال جاری تاحال جاری ہے ۔دوسری جانب پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت نے گلگت بلتستان یا آزاد کشمیر میں کوئی مہم جوئی کی کوشش کی تو بھر پور قوت سے جواب دیا جائے گای۔اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارتی قیادت پاکستانی عوام کے عزم کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔بھارت ہماری افواج کی جنگی تیاریوں اور حربی صلاحیتوں سے متعلق غلط فہمی میں نہ رہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے کسی بھی مکروہ ارادے کا جواب دینے کے لیے پوری قوم متحد اور پرجوش ہے۔ بالاکوٹ اور پھر لداخ میں بھارت کی کمزور جنگی صلاحیت کا پول کھل چکا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارتی سیاسی و فوجی قیادت مسلسل پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا تھا کہ ہمارے پاس بھارتی دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button