نیا معاون خصوصی برائے اطلاعات کون ہوگا، وزیراعظم کے فیصلے کے بعد نام سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کے بھائی رؤف حسن کو معاون خصوصی برائے انفارمیشن بنائے جانے کا امکان ہے، تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی میڈیا ٹیم میں اہم تعیناتی متوقع ہے ، رؤف حسن کو معاون خصوصی برائے انفارمیشن بنائے جانے کا امکان ہے ، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔رؤف حسن سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فوادحسن فواد کے بھائی ہیں۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ قبول کرلیا تاہم وہ بطور چئیرمین سی پیک اتھارٹی اپنا کام جاری رکھیں گے، عاصم باجوہ کے مستعفی ہونے پرمعاون

خصوصی برائےاطلاعات کا عہدہ خالی ہے۔واضح رہے 2018 میں نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں نواز شریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کو گرفتار کیا تھا ، فواد حسن فواد پر بطور سیکٹری صحت موبائل اسپتال خریداری میں بڑے پیمانے پربے ضابطگیوں کے الزام ہیں جبکہ انھوں نے وزیر اعلی کے سیکٹریری کے طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دیا،جس سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔فواد حسن فواد نے حکومتی اجازت کے بغیر ستمبر 2015 سے جولائی 2016 تک بنک الفلاح میں نوکری کی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 9 سی این جی سٹیشن ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں غیر قانونی طور پر منتقل کیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button