جہانگیر ترین کی دوسری پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین کے ترجمان نے تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین علاج کے لیے برطانیہ موجود ہیں۔برطانیہ میں مستقل سکونت یا کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ جہانگیر ترین انشاء اللّه جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے تحریک انصاف چھوڑنے اور بیرون ملک مقیم ہونے کی خبریں کی تردید کی ہے۔

ان کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین علاج کے سلسلہ میں برطانیہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک مستقبل سکونت اختیار کی ہے اور نہ ہی کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ جہانگیر ترین انشا اللہ صحت مند ہو کر پاکستان واپس لوٹیں گے۔ یاد رہے کہ میڈیا پر اس طرح کی خبریں گردش کر رہی تھیں جن کے مطابق جہانگیر ترین تحریک انصاف چھوڑ دی ہے اور دلبرداشتہ ہو کر بیرون ملک سکونت اختیار کرلی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button