مریم نواز محفوظ نہیں تو قوم کی بیٹیاں کیسے محفوظ ہیں ،راناثنااللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ کراچی واقعہ پر پوری قوم شرمندہ ہے ،مریم نواز محفوظ نہیں تو قوم کی بیٹیاں کیسے محفوظ ہیں ،کراچی واقعہ پر دس دن کا وقت دیا گیا ہے رپورٹ میں پوری صورتحال سامنے آنی چاہیے تجربہ عمرانی ناکام ہو چکا ،ہائبرڈ نظام ملک کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں رانا ثناء اللہ ، مریم اور نگزیب اور خرم دستگیر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ ورز جس طرح سندھ حکومت نے کراچی واقعہ کا نوٹس لیا، پوری قوم واقعہ پر شرمندہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ اہم بات یہ کہ

کس طرح صبح ساڑے چھ بجے مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے۔انہوںنے کہاکہ یہ کس کے حکم پر ہوا اور کیوں ہوا، جواب دینا ہوگا، مریم نواز محفوظ نہیں تو قوم کی بیٹیاں کیسے محفوظ ہیں،مریم نواز سے معافی مانگنا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ جس طرح آئی جی کو اغوا کیا گیا قابل مذمت ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ آرمی چیف سے درخواست ہے کہ انکوائری رپورٹ میں یہ بھی شامل ہوکہ مریم نواز کے کمرے پر حملہ کس کے حکم سے ہوا۔ انہوںنے کہاکہ انکوائری رپورٹ نامکمل ہوگی اگر مریم نواز کے کمرے پر دھاوا بولنے والوں کا تعین نہ ہو۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ قابل ضمانت مقدمہ میں ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاتا، مریم نواز پارٹی لیڈر ہیں، ان کے کمرے پر اس طرح دھاوا شرمناک عمل ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے، کراچی واقعہ پر جو دس دن کا وقت دیا گیا ہے اس میں پوری صورتحال سامنے آنی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کو خوفزدہ کرنا مقصد تھا۔ خرم دستگیر خان نے کہاکہ تجربہ عمرانی ناکام ہو چکا ،ہائبرڈ نظام ملک کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایسا واقعہ ہے جو لاہور میں بغاوت کی ایف آئی آر کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ دونوں جگہ پر جرائم پیشہ افراد کے زریعے پرچے کروائے گئے ،اب یہ ملک ان گوورنایبل ہو گیا ہے ،چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال رکھا جانا چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی تمام بیٹیوں سے معافی مانگنی ہے اور یقین دہانی کرانی ہو گی کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button