حکومت کی بڑی کامیابی ، 17سال بعد پاکستان نے کونسا معرکہ سر کرلیا،جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آگیا اور ایکسپورٹس، ترسیلات درآمدات سے زیادہ رہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سےباہرآیا اور پہلی بارایکسپورٹس، ترسیلات درآمدات سے زیادہ رہیں۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی، خرچے کم ہوں، آمدن زیادہ تو ہی معاشی خودانحصاری کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا پہلی سہ ماہی میں جاری کھاتوں کا خسارہ 79 کروڑ ڈالر سرپلس ہوگیا، پچھلے سال اسی عرصے میں ایک ارب 49 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا پاکستان کیلئےبڑی خوشخبری ہے، بالآخرہم درست سمت میں چل نکلے ہیں، ستمبر میں برآمدات 29 ترسیلات زر 9 فیصد بڑھیں۔یاد رہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ مسلسل تیسرے ماہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا، صرف ستمبر کے مہینے میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سات کروڑ تیس لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال ستمبر میں ستائیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر خسارے میں تھا ۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں اناسی کروڑ بیس لاکھ ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں پاکستان کو ایک ارب انچاس کروڑ بیس لاکھ ڈالرز کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کرنٹ اکاؤنٹ کے سرپلس کی خوش خبری دیتے ہوئے لکھا تھا ’پاکستان کے لیے عظیم خوش خبری‘، بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں، ماہِ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سر پلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کے لیے 792 ملین ڈالر ہوگیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button