ڈالر کتنا سستا ہوگیا؟5ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، انٹربینک میں ڈالر 161 روپے 90 پیسے پر فروخت ہوا۔بتایا گیا ہے کہ اگست سے اب تک ڈالر 6 روپے 53 پیسے سستا ہوا ہے، اگست میں ڈالر 168 روپے 43 پیسے تک پہنچ گیا تھا۔ ڈالر کے نرخوں میں کمی سے غیرملکی قرضوں کے دباو میں 700 ارب روپے کی کمی ہوگی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 162 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 15

پیسے سستا ہونے کے بعد 162 روپے 13 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا تھا۔دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہیں ، مالیاتی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ،بجٹ سرپلس میں رہا، بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ ہورہا ہے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ بڑھ رہی ہے، روپےکی قدرمیں اضافہ ہورہاہے، زر مبادلہ کےذخائر بڑھ رہےہیں اورقرضوں میں کمی آرہی ہے جبکہ محصولات میں اضافہ،آئی پی پی کیساتھ مذاکرات ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button