یااللہ تیرا شکر ہے! سکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی، پاکستان بڑی تباہی سے بچ گیا

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، فورسز کی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے قمردین کاریز سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان نے دھماکا خیز مواد کوئٹہ اور ژوب میں دہشت گردی میں استعمال کرنا تھا۔دھماکا خیز مواد میں 6 سے 8 کلو کے 8 بم برآمد کیے گئے۔آئی ای ڈیز میں تیار ہونے والا سامان سے بھرا تھیلا بھی برآمد کیا گیا۔ تھیلے میں ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیئرنگ، تاریں اور دیگر سامان شامل تھا۔

دہشت گردی میں استعمال ہونے والا سامان ممکنہ طور پر حال ہی میں افغانستان سے لایا گیا۔خیال رہے کہ رواں سال اگست میں خیبرپختونخوا میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا تھا، اس دوران تین دہشت گرد گرفتار ہوئے، جن سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔یاد رہے کہ اگست میں ہی ضلع چارسدہ میں شب قدر پولیس کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار ہوئے تھے۔ ڈی پی او نے بتایا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر بارودی مواد اور 3دستی بم برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان نے دہشت گردی کامنصوبہ بنایا تھا، ایک دہشت گرد کے افغانستان میں بڑی تنظیم کے کمانڈر سے روابط تھے۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 824 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے عملے نے خفیہ اطلاع پر پسنی کے علاقے شادی کور سیاہی نالے میں چھپائی گئی 824 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منیشات بیرون ملک اسمگل کی جانا تھی تاہم پاکستان کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کرکے منیشات اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button