عمران خان نے میری اہلیہ کو گاڑی سے نکالنے کی بات کی،خواجہ آصف

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے میرے شہر کے سیاسی مخالفین سے کہا کہ اس کو فکس کرو۔خواجہ آصف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرہ کرنے، ایکسیڈنٹ کروانے اور میری اہلیہ کو گاڑی سے نکالنے کی باتیں کی گئیں۔عمران خان نے میرے مخالفین کے ذریعے مجھے نقصان پہنچانے سے متعلق بات کی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے عمران خان پر مزید بھی کئی الزام عائد کیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان یہ باتیں کرتے رہے ہیں کہ خواجہ آصف کا ایکسیڈنٹ

کرواتے ہیں،اس پر منشیات کا کیس ڈالتے ہیں یا اسے گاڑی سے نکال کر چپیڑیں مرواتے ہیں۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف کے گھر کے باہر مظاہرہ کرواتے ہیں۔میں اس پر قومی اسمبلی میں بھی بات کرنا چاہتا تھا لیکن مجھے اسپیکر قومی اسمبلی نے اجازت نہیں دی۔سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے میرےحلقے میں یقین دہانی کروائی تھی کہ وہاں دھاندلی نہیں ہوگی۔خواجہ آصف نے پروگرام کے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا فیصلہ اس وقت کے حالات کے مطابق درست تھا۔پروگرام بڑی بات میں ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے واضح طور پرکہا کہ ملک کوآئین اور قانون کے مطابق چلانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا ، خواجہ آصف کودستاویزات سمیت 22 اکتوبر دن 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق 2004ء سے 2017ء کے دوران اقامہ کی کاپیاں، ملازمت کے لئے دی گئی درخواست کی کاپی جبکہ ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائیز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ بطور کنسلٹنٹ کتنی تنخواہ وصول کی اور رقم کس بنک اکاونٹ میں جمع ہوئی بتایا جائے، رقوم کی منتقلی اور کمپنی کی طرف سے سہولیات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button