صدارتی ایوارڈ یافتہ ملک کے معروف نعت خواں طویل علالت کے بعدداعی اجل کو لبیک کہہ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک)صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی طویل علالت کے بعد 75برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔محبوب احمد ہمدانی کینسرکے عارضے میں مبتلا اور چند روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت سیاسی و سماجی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔حضور نبی رحمت ﷺ کا ثناخوان ولادت مصطفیٰ ﷺ کے مہینے میں چل بسا،عرصہ دراز سے حضرت محمد ﷺ کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والے محبوب احمد ہمدانی انتقال کر گئے۔اہل خانہ کےمطابق محبوب احمد ہمدانی طویل عرصے سے کینسر کے

عارضے میں مبتلا تھے،جنہیں چند روز قبل نجی اسپتال منتقل کیا گیا،معروف نعت خواں کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور انہوں نے دوران علاج اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔مرحوم طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور انہیں چند روز قبل قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئے ۔محبوب احمد ہمدانی کے بھائی مرغوب احمد ہمدانی بھی ثنا خوانی میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔محبوب احمد ہمدانی نے انتقال کے بعد غازی علم دین شہید کے قریب تدفین کی وصیت کی تھی ۔ مرحوم نے سوگواران میںبیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں۔ محبوب احمد ہمدانی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ان کے صاحبزادے کے مطابق والد ہمیشہ یہی خواہش کرتے تھے کہ میرا جب انتقال ہو تو ربیع الاول کامہینہ ہو اور خدا کی ذات نے ان کی یہ خواہش پوری کر دی۔ ان کی متعدد معروف نعتیں آج بھی اہل ایمان کے دلوں میں تازہ ہیں۔ ان کی مشہور نعتوں میں تیریﷺ جالیوں کے نیچے، بنے ہیں دونوں جہاں تمہارے ﷺ لیے اور آمنہ بی بی کے گلشن میں شامل ہیں۔محبوب ہمدانی مرحوم معروف نعت خواں مرغوب احمد ہمدانی کے بھائی اور سابق اولمپین خواجہ جنید کے ماموں تھے۔ محبوب احمد ہمدانی کے انتقال پر سماجی و سیاسی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button