ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈائون کی تیاریاں،این سی او سی نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی )نے کورونا ایس او پیزکی مسلسل خلاف ورزی پر دوبارہ سخت اقدامات کرنے کا عندیہ دے دیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا ہنگامی اجلاس ہوا،جس میں این سی او سی نے کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد اور احتیاط نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ سخت اقدامات کرنے کا اشارہ دے دیا ۔این سی او سی کے ہنگامی اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد

میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ایس او پیز کی شدید خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کیسز بے تحاشا بڑھ رہے ہیں، سخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں۔این سی او سی نے تمام چیف سیکرٹریز کو صوبوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لے کر بھاری جرمانے عائد کرنے کا کہا ہے۔اجلاس میں کورونا وائرس سے متعلق ہائی رسک سیکٹرز یعنی ٹرانسپورٹ،مارکیٹس، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، عوامی مقامات اور اجتماعات کی مانیٹرنگ بھی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ان ہائی رسک شعبوں سے کورونا وبا ءتیزی سے پھیل رہی ہے۔این سی اوسی کا کہناہے کہ ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کویقینی بنایا جائے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ فوری کارروائی کرے، کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، احتیاطی نہ کرنے کی صورت میں دوبارہ سخت اقدامات کرنا پڑیں گے، ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو مختلف شعبے بند کئے جاسکتے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے660 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 378 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 8 ہزار 674 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 19 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 692 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 348 ، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 936، خیبرپختونخوا 38 ہزار 779 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 309، بلوچستان میں 15 ہزار 717 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 564 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 091 تعداد ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button