ن لیگ کے سینئررہنمائوں نے نواز شریف کیخلاف بغاوت کردی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما نواز شریف کا دفاع کرنے سے گریز کرنے لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین تقاریر کرتے تھے تو پارٹی رہنما ان کا دفاع کرتے تھے لیکن کچھ دنوں سے نواز شریف کی تقاریر کے دفاع میں سینئر لیگی رہنما سامنے نہیں آ رہے۔ سینئر صحافی اور اینکرپرسن رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی چینل میں ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے ارکان اب خائف ہیں اور انہوں نے اپنی قیادت سے درخواست کی ہے کہ خود پاکستان آ جائیں یا پھر ہمیں بھی لندن بلا لیں کیونکہ اس

بیانیہ کا بوجھ اٹھانے سے ہم قاصر ہیں۔سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ایسے ارکان جن کے نیب میں یا عدالتوں میں کیسز ہیں تو وہ سب سے زیادہ پریشان ہیں کہ انہیں کسی قسم کی رعائت نہیں ملے گی اور عمران خان کے اس بیان کے بعد کہ انہیں اب پہلے والی جیلوں میں نہیں بلکہ عام جیلوں میں رکھوں گا کے بعد کیسز والے ارکان پریشان ہیں جن میں شاہد خاقان عباسی پہلے نمبر پر ہیں کہ اب ان کا کیا بنے گا کہ نیب نہ تو چائے کافی پوچھے گااور نہ ہی آرام دہ سیل میں رکھے گا۔نواز شریف کے بیانیے سے ان کی پارٹی کے ممبران الگ تھلگ نظر آتے ہیں کیونکہ جب اسی طرح کا بیان ایم کیو ایم کے الطاف حسین دیا کرتے تھے تو ان کی پارٹی کے لوگ پریس کانفرنس میں تفصیل دیتے اور باتوں کو توڑنے مروڑنے کی کوشش کیا کرتے تھے کہ یہ بات ایسے تھی اوراس بات کا یہ مطلب تھا مگر نواز شریف کے بیانیے پر پارٹی کا کوئی ورکر بھی وضاحت کرنے کی زحمت نہیں کر رہا کہ مبادا یہ مصیبت اس کے گلے میں نہ پڑ جائے۔دوسری جانب ن لیگ میں ایک الگ دھڑا بننے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں بتایا جا رہا ہے کہ ن لیگ میں ایک ایسا گروپ ہے جو نواز شریف کی تقاریر کو پسند نہیں کر رہا اور اپنی سیاست کے مستقبل کے لیے خطرہ بھی تصور کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button