پورے ملک میں ایک بار پھر لاک ڈائون لگانے کی تیاریاں ، اسدعمر نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کورونا ایس اوپیز پر غیر ذمہ داری کےنتائج آناشروع ہوگئے، یہ رویہ نہ بدلا تو جانوں کے ساتھ روزگار بھی کھودیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا صورتحال کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ ہفتےکوروناسےیومیہ اموات اوسطاً12تھیں، گزشتہ چند ہفتوں کےمقابلےمیں اموات میں یہ 140فیصداضافہ ہے، ہم اجتماعی طورپرایس اوپیزکونظراندازکرکےفاش غلطی کررہےہیں۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ کوروناایس اوپیزپرغیرذمہ داری کےنتائج آناشروع ہوگئےہیں،

اگرہم نےموجودہ رویہ نہ بدلاتوجانوں کےساتھ روزگاربھی کھودیں گے۔قبل ازیں اسد عمر نے کہا تھا کہ مظفر آباد میں کورونا وائرس سب سے زیادہ ہے۔کراچی میں بھی کورونا وایئرس بڑھا ہوا ہے۔جب کہ اسلام آباد اور لاہور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔وقت آ گیا ہے کہ ہمیں کورونا ایس او پیز کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔بد قسمتی سے سخت ایکشن لینا ہوں گے۔جو معمولات زندگی متاثر کر سکتے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کے نتائج ظاہر ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 673 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 625 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 84 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 9 ہزار 461 مریض زیرعلاج ہیں اور 3 لاکھ 7 ہزار 950 صحتیاب ہوگئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 298 اور سندھ میں 2 ہزار 581 اموات ہو چکی ہیں۔خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 195، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 82 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 18 ہزار 69 ہو گئی ہے۔پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار 760، سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 134، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 708، بلوچستان میں 15 ہزار 704، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 84 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 507 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز کی تعداد ایک ہزار 920 ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button