معروف ادیب تاج محمد جویو نے صدر عارف علوی سے صدارتی تمغہ وصول کرنے سےانکار کردیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ادیب تاج محمد جویو نے صدر عارف علوی سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی وصول کرنے سے انکار کردیا، معروف سبدھی ادیب تاج محمد جویو نے کہا ہے کہ 11اگست کو میرے بیٹے کو اغواء کیا اور 14 اگست کو مجھے ایک لالی پاپ کی صورت میں وہ تمغہ دینا چاہ رہے تھے۔ خیال رہے کہ تاج جویو کے بیٹے سارنگ جویو انسانی حقوق کے کارکن اور زیبسٹ میں ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں، جنہیں اختر کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ سے منگل کی شب اغواء کیا گیا۔تاج جویو کا کہنا ہے کہ پولیس و رینجرز اہلکار اور متعدد نقاب پوش افراد ان کے بیٹے کو گھر سے لے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ افراد ان کے بیٹے کا کمپیوٹر اور کتابیں بھی ساتھ لے گئے۔تاج جویو اور ان کے اہل خانہ نے جمعہ کو کراچی پریس کلب کے باہر لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے مظاہرہ کیا تھا۔احتجاج کے دوران وہ زار و قطار رو رہے تھے جس کے باعث ان کی طبیعت بھی بگڑ گئی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت جب اظہار رائے پر اور قومی جدوجہد پر پابندی ہو اور سیاسی و سماجی کارکنان بشمول عاقب چانڈیو، مرتضیٰ جونیجو، شفقت ملک اور نسیم بلوچ لاپتہ ہوں، صدراتی ایوارڈ وصول کرنا ان معاملات پر سودے بازی کے مترادف ہوگا۔ خیال رہے کہ 14اگست کو جن لوگوں کو اعزازات سے نوازا گیا ان میں درجِ ذیل افراد شامل ہیں: نشان امتیاز پانے والوں میں صادقین نقوی آرٹس (مصوری/ مجسمہ سازی)،پروفیسر شاکر علی آرٹس (مصوری)، ظہور الحق (مرحوم) آرٹس (مصوری / مجسمہ)، عابدہ پروین آرٹس (گانا)،ڈاکٹر جمیل جالبی،محمد جمیل خان (مرحوم)(سندھ ادب (نقاد / مورخ)، احمد فراز (مرحوم)خیبر پختونخوا ادب (شاعری) میں ۔ہلال امتیاز پانے والوںمیں پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی(سندھ)سائنس (دواسازی سائنس)،ڈاکٹر آصف محمود جاہ(پنجاب)عوامی خدمت۔ ہلال قائد اعظم پانے والوں میں مسٹر جیک ما(چین) پاکستان کو خدمات، ستارہ پاکستان پانے والوںمیں مسٹر جیونگ لی کیوں(کوریا) خدمات پاکستان، سلمیٰ عطاء اللہ جان(کینیڈا) پاکستان کیلئے خدمات۔ ستارہ شجاعت پانے والوںمیں جواد قمر(پنجاب) بہادری، صفیہ (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، حیات اللہ(خیبر پختونخوا) بہادری،
ملک سردار خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، ممتاز خان داوڑ (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، حیات اللہ خان داور ہرماز (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،ملک محمد نیاز خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،سپاہی اختر خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری، محمد نوید صادق(پنجاب) بہادری،مہر محمد یاسر منظور (شہید)(پنجاب) بہادری، شفقت اللہ ملک(خیبر پختونخوا) بہادری،پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا (شہید)(پنجاب) بہادری،پروفیسر حافظ مقصود احمد (شہید)(پنجاب) بہادری،ڈاکٹر بشیر احمد (شہید)(پنجاب) بہادری،ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی (شہید)(پنجاب) بہادری،ڈاکٹر محمد آصف (شہید)(پنجاب) بہادری،ڈاکٹر شفقت اللہ (شہید)(سندھ) بہادری،ڈاکٹر یونس چنہ (شہید)(سندھ)بہادری،ڈاکٹر ولایت علی گوپانگ (شہید)(سندھ) بہادری،پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،ڈاکٹر منیر خان (شہید)(خیبر پختونخوا) بہادری،ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید)(گلگت بلتستان) بہادری،ملک اشدر (شہید)(گلگت بلتستان) بہادری،ڈاکٹر محمد اخلاق (شہید)(آزاد جموں و کشمیر) بہادری۔