سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی خاتون کے ساتھ مبینہ بدکلامی ، آڈیو کال لیک ہوگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ بد کلامی کی آڈیو نجی ٹی وی چینل کو موصول ہو گئی۔خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف منشیات کے مقدمے کے حوالے سے فون کیا ہی تھا کہ سی سی پی او نے مبینہ طور پر بدکلامی شروع کر دی۔آڈیو میں سنا جا سکتاہےکہ رائے ونڈ کی رہائشی خاتون نےسلام کے بعد سی سی پی او کو بتایا کہ اس کے شوہر کےخلاف کیس کا کچھ نہیں بنا، تو سی سی پی او عمر شیخ نےمبینہ طور پر اس سے بدکلامی شروع کر دی۔آڈیو ٹیپ میں سی سی پی او

نے مبینہ طور پر کہا کہ ’اب انہیں فون نہ کرنا، تماشا لگا رکھا ہے‘۔ گفتگو کایہ دورانیہ تقریباً20 سیکنڈز پرمشتمل ہے، آڈیوکےمطابق بدکلامی پر خاتون خاموش ہو گئی اور اس نے ڈر کر فون بند کردیا۔رائےونڈ کی رہائشی خاتون کی جانب سے سی سی پی او کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ حیدر علی نامی سب انسپکٹر نے اس کے شوہر سے مقدمہ درج نہ کرنے کا کہہ کر ایک لاکھ 93 ہزارروپے رشوت لے لی مگر پھر مقدمہ بھی درج کرلیا۔دوسری جانب سی سی پی او کا کہنا ہے کہ یہ آڈیو گفتگو ان کے خلاف نیا افسانہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button