دیکھتا ہوں کہ گندم اور چینی کیسے سستی نہیں ہوتی

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے گندم چینی سستی کرنے کا فارمولہ دینے کی پیشکش کردی ۔ انہوں نے کہا کہ گندم بھی سستی ہوسکتی ہے ، متعلقہ حکام میرے ساتھ بیٹھ جائیں،دیکھتا ہوں کہ گندم اور چینی کیسے سستی نہیں ہوتی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔جس میں سیاسی ، معاشی اور قومی سلامتی کی صورتحال بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چینی اور آٹے کی قیمتیں کنٹرول نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ گندم وافر مقدار میں ہے تو آٹے کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہورہیں؟

وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول کرنے میں غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کی جائے۔مہنگائی کے خاتمے کیلئے تمام سرکاری محکمے اپنا ان پٹ دیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے گندم کے بیج کی مقدار میں کمی کا بھی نوٹس لیا۔ گندم بوائی سے پہلے بیج کسی صورت کم نہیں ہونا چاہیے۔ اس موقع پر اجلاس میں معاون خصوصی ندیم افضل چن نے چینی سستی کرنے کا فارمولہ دینے کی پیشکش کی ہے کہ گندم بھی سستی ہوسکتی ہے ، متعلقہ حکام میرے ساتھ بیٹھ جائیں۔دیکھتا ہوں کہ گندم اور چینی کیسے سستی نہیں ہوتی۔ندیم افضل چن نے چینی مہنگی ہونے کا ذمہ دار چینی انکوائری کمیشن کو ٹھہراتے ہوئےکہاکہ شہزاد اکبر چینی مافیاکے خلاف انکوائری کے نام پردھوکہ دیتے رہے۔ انہوں نے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ ‘شہزاد اکبرصاحب اچھی انکوائری کی، چینی سستی ہونے کی بجائے مہنگی ہوگئی’، اگر انکوائری کے بعد چینی سستی نہیں ہونی تھی توپھرلوگوں کوٹارگٹ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں کمی میں رکاوٹ بننے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button