آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ، کراچی واقعے سے متعلق کیا یقین دہانی کرادی؟

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو فون کیا اور کراچی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکو فون کیا اور کراچی واقعے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا فوری نوٹس لینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کو خوش آئند قرار دیا۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کراچی واقع کا نوٹس

لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے ہدایت دی ہے کہ حالات کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے انکوائری رپورٹ جلد بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی رینک کے تمام افسران نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست جمع کرائی جبکہ ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حالیہ واقعے کے بعد پولیس اہلکار و افسران صدمے میں ہیں، ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا‘۔ڈی آئی جیز کے بعد کراچی کے ایس ایس پیز نے بھی چھٹیوں کی درخواستیں جمع کرائیں جبکہ کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے بھی45 روز چھٹیوں کی درخواست جمع کرادی علاوہ ازیں ڈی آئی جی ٹریفک عبداللہ شیخ نے بھی ایک ماہ کی چھٹی کی درخواست جمع کرائی۔بعد ازاں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کے گھر کا گھیراؤ کرنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے محکمانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا تھا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ پولیس کی بےعزتی ہوئی اس لیےاستعفےسامنےآئے ہیں۔ آئی جی سمیت تمام افسران کے ساتھ ہوں۔ سندھ پولیس کا مورال ڈاوَن کیا گیا۔ پولیس کی عزت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ سب سے زیادہ شہادتیں پولیس نےدی ہیں۔ اسٹاک ایکس چینج یا چینی قونصلیٹ پر حملہ ہو تو سندھ پولیس کے اہلکار سب سے پہلے پہنچتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button