پولیس افسران کی رخصت کا معاملہ، و زیراعظم نے گورنر سندھ کوفوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا

کراچی / اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق سندھ کی موجودہ صورت حال کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کچھ دیر میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔دریں اثناء سندھ پولیس کے آئی جی سمیت ڈی آئی جی رینک کے تمام افسران نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست جمع کرائی جبکہ اسیپشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دے دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا۔

آئی جی،ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیزکےبعدایس ایس پیزبھی چھٹی پرجانےلگے، ایس ایس پی ایسٹ ساجدامیرسدوزئی نے بھی رخصت پر جانے کی درخواست دے دی۔ آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر آج دفتر نہیں اور انہوں نے 15 روز کی چھٹیوں کی درخواست دے دی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل اور ڈی آئی جی رینک کے افسران نے بھی چھٹیوں پر جانے کی درخواست جمع کرادی ہے۔بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیا اور چیف آف آرمی اسٹاف، ڈی جی آئی ایس آئی سے واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقع کا نوٹس لے لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کراچی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف نے ہدایت دی ہے کہ حالات کا جائزہ لے کر حقائق سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے انکوائری رپورٹ جلد بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button