سندھ پولیس افسران کی چھٹی کا معاملہ،آرمی چیف نے نوٹس لیکر بڑا حکم جاری کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے کراچی میں ہونےو الے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو معاملے کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کورکمانڈرکراچی کو حقائق تک پہنچ کر جلدازجلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے منعقدہ اجلاس میں

شرکت کے لیے آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو مزار قائد میں نعرے بازی کرنے پر علی الصبح ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے آئی جی سندھ کے گھر کا گھیراؤ کیا گیا اور ان پر دباؤ ڈالا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے پولیس پر دباؤ ڈالنے کے واقعے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button