کینسر میں مبتلا سنجے دت کے حوالے سے حیران کن خبر ، مداح بھی دنگ رہ گئے

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے نے دت جان لیوا بیماری کینسر کے خلاف جنگ جیت لی اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں۔سنجے دت نے ستمبر میں ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔سنجے دت کی جانب سے بریک لینے کے اعلان کے بعد ان کی بیماری پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور بھارتی میڈیا نے اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سنجے دت یا ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔

بعدازاں گزشتہ دنوں بھارتی اداکار نے خود کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہوں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ جلد بیماری کو شکست دینے کا عزم رکھتے ہیں۔اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنجے دت کے دوست اجے اروڑا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سنجے دت اب مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے کہ وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں لیکن بھارتی میڈیا نے سنجے دت کے دوست سے رابطہ کر کے اس بات کی تصدیق کی ہے۔سنجے دت کے دوست اجے اروڑا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’مجھے شروع دن سے یہ معلوم تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا، سنجے نے بہت محنت کی اور اب ان کی تمام تر رپورٹس ٹھیک آئی ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم خوشی کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ سنجے دت بالکل ٹھیک ہیں اور وہ اب واپس اپنا کام کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں سنجے دت کے خاندان کے ایک شخص کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سنجے دت کی نئی رپورٹس انتہائی اچھی ہیں اور ان پر علاج بہتر اثر کر رہا ہے۔سنجے دت کے خاندان کے فرد کے مطابق انہیں امید ہے کہ اداکار جلد صحت یاب ہوجائیں گے، کیوں کہ اب تک ان کے ہونے والے علاج کے نتائج بہت اچھے آئے ہیں۔

اداکار کے خاندان کے فرد کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر خبریں دی گئی تھیں کہ سنجے دت کے پاس زندگی کے محض 6 ماہ ہیں مگر درحقیقت ایسی کوئی بات نہیں تھی۔اگرچہ اداکار کے اہل خانہ نے بھی سنجے دت کی طبیعت بہتر ہونے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نےاداکار کے کینسر فری ہونے کا نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے سنجے دت کے کینسر کا اسٹیج بتایا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button