کیپٹن صفدر کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ رپورٹ بلاول بھٹو کو پیش کردی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر کمیٹی کی رپورٹ بھی آ چکی ہے۔سب پتہ چل گیا ہے کہ کیا ہوا تھا۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ کیپٹن صفدرکی گرفتاری پر کمیٹی کی رپورٹ بھی آ چکی ہے، کمیٹی میں کون کون تھا،رپورٹ میں کیا ہے،ابھی یہ نہیں بتاسکتا، آئی جی سندھ نے وزیرعلیٰ مرادعلی شاہ کوکہا مجھےمجبورکیاگیا، آئی جی کو کس نے مجبورکیا یہ سب باتیں بلاول بھٹوخودبتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ

ہم شرمندہ ہیں کہ ہمارےمہمان کیساتھ ایساسلوک کیاگیاہے، ہم نےکبھی سوچانہیں تھاہمارےمہمان کیساتھ سلوک کیاگیاہے، ہم کیامنہ دکھائیں گے۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کبھی اپنی مرضی سےایسےایکشن نہیں لیتے، آئی جی سندھ اگرایکشن لیتےبھی تووزیراعلیٰ سندھ کوآگاہ کرتے، آئی جی سندھ نےکہامیں اس ایکشن کےلیے تیار نہیں تھا، آئی جی سندھ نےصورتحال سےمتعلق وزیراعلیٰ سندھ کوآگاہ کیاہے، تحقیقات ہوئی ہیں اورپتہ چل گیاہےکہ کیاہواہے، کسی بھی وقت بلاول کی ٹوئٹ آئےگی اورصورتحال واضح ہوجائےگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button