پیپلزپارٹی سے سندھ حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور بعد ازاں رہائی کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا موقف انتہائی مضحکہ خیز ہے، اگر سندھ میں ان کی اتنی بری حالت ہے تو حکومت چھوڑ دیں، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عامر متین نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پولیس اور آئی جی آپ کے کنٹرول میں نہیں ہے، تو پھر آپ حکومت چھوڑنے کا اعلان کردیں، اور کہہ دیں کہ ہماری حکومت تو ہے ہی نہیں ، بلکہ اسے تو کوئی اور چلا رہا ہے ، اس ساری صورتحال میں کم از کم اتنا تو کیا جاسکتا ہے کہ آئی جی کو فارغ کردیں، کہ تمہارے ہوتے ہوئے تمہاری پولیس نے کیسے گرفتار کرلیا،تم ہی اس معاملے میں شریک ہو،

چوبیس گھنٹو میں گھر خالی کرکے ٹرین سے اسلام آباد روانہ ہوجاؤ۔اس موقع پر پروگرام میں شریک دوسرے تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا کہ قانونی طور پر سندھ حکومت آئی جی کو عہدے سے نہیں ہٹاسکتی، وہ یہ ضرور کرسکتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک خط لکھ سکتے ہیں کہ آئی جی کو فوری طور پر یہاں سے ہٹایا جائے، اس کے بعد یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ ایسا کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، سندھ حکومت کو اس سے پہلے اے ڈی خواجہ اور کلیم امام سے بھی مسائل رہے۔تجزیہ کار عامر متین نے مزید کہا کہ دوسری طرف عدالت میں ضمانت کے وقت بھی سندھ حکومت کی طرف سے اس کی مخالفت کی گئی، اور کہا کہ ہم نہیں چاہتے کیپٹن ر صفدر کو ضمانت دی جائے،بلکہ ان کا ریمانڈ مانگا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button