حکومت نے مہنگائی کے خاتمے کے حوالے سے شاندارا اعلان کردیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 2 ماہ میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر دیا جائے گا۔راولپنڈی میں کشمیری تنظیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیش کہتی ہے ہم جنوری میں جارہے ہیں، اصل ایجنڈہ سینٹ الیکشن روکنا ہے حکومت مارچ میں سینٹ الیکشن جیتے گی، پاکستان کے خلاف بین الاقوامی دباوٴ بڑھایا جارہا ہے اور ملک کے اندر بھی خلفشار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کا کوئی متفقہ ایجنڈہ نہیں

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں نئے الیکشن، بلاول قومی حکومت جب کہ مریم سب کو لپیٹنے کے حق میں ہیں،اپوزیشن کو کچھ نہیں ملے گا جھاڑو پھرے گا، مہنگائی کی وجہ یہ ہے کہ ملک کو انتہائی بے دردی کے ساتھ لوٹا گیا ہے اپوزیشن جس فوج کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اس نے ہر مشکل میں قوم کو بچایا ہے،وزیرریلوے نے کہا کہ راولپنڈی میں تھانہ، پٹواری سیاست نہیں ہے، راولپنڈی میں جلد تیسری یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان جلد نئے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button