وزیراعظم نے اپوزیشن کیلئے ایسا اعلان کردیا کہ پی ڈی ایم میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت نہیں ملے گی۔ انہوںنے ہدایت کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنی زیرصدارت منعقدہ اہم اجلا س میں کہی جس میں وفاقی وزرا اور پارٹی قائدین نے شرکت کی۔اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں واضح

ہدایات دیں کہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہنا تھا کہ حکومت کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔ اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ذرائع کا اجلاس کے حوالے سے کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صاف، سرسبز وشاداب اعدادوشمار کے مقابلے میں حصہ لینے والے انیس شہروں میں انعامات دینے کی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔وزیراعظم نے گزشتہ سال پچیس نومبر کو صاف اور سرسبز و شاداب پاکستان تحریک شروع کی تھی۔ اس اقدام کی بنیادی توجہ شہروں میں مقابلے اور صفائی کے اقدامات کی روح کو بیدار کرنے، رویے میں تبدیلی، مثبت رویے پیدا کرنے، بہتر پانی، صفائی ستھرائی، حفظان صحت کی خدمات اور سہولیات کے لئے اداروں کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔وزیراعظم کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ساری گندگی دریاؤں کے اندر جا رہی ہے، جسے روکنا ہے۔ ہمیں پہلے لوگوں کو آگاہی دینا ہوگی۔ یہ وقت ہے کہ قوم اور حکومت آنے والی نسلوں کا مستقبل بچائے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں معاشی تباہی ہوئی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے حالات بہتر ہیں۔ ہمیں خوف ہے کہ فیصل آباد، کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ میں زیادہ آلودگی کی وجہ سے کہیں کورونا کی دوسری

لہر نہ آ جائے۔ ہم صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر پہلے بہت صاف ہوتا تھا۔ لاہور میں پچھلے بیس سال کے اندر ستر فیصد درخت کٹ گئے۔ ان درختوں نے آلودگی کم کرنا تھی لیکن ان کے کم ہونے سے پھیل گئی۔ اس تباہی کی وجہ اللہ کی نعمتوں کی قدرنہ کرنا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ اور جرمنی نے اپنے ملک کو بہت صاف رکھا ہے۔ زیادہ تر جو حکمران رہے کسی کو ان چیزوں کا نہیں پتا تھا۔ پاکستان جیسی نعمتیں کسی اور ملک میں نہیں لیکن ہم نے اپنے ملک کی نعمتوں کی قدر نہیں کی۔ صفائی نصف ایمان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button