پی آئی اے کا قوم کو شاندار تحفہ، حجاز مقدسہ کے سفر پر کتنی رعایت کردی

لاہور (نیوزڈیسک) قومی ایئرلائن نے عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے حجاز مقدسہ کے سفر پر 12 فیصد خصوصی رعایت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی آئی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ پر خصوصی پیکیج متعارف کر وایا گیا ہے، جس کے تحت جشن ولادت رسول ﷺ کے موقع پر حجاز مقدسہ کا سفر کرنے والے صارفین کو 12 فیصد کی خصوصی رعایت دی گئی ہے ، اس سلسلے میں یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر مسافروں کو 12 فیصد رعایت حاصل ہوگی ، اس کے ساتھ ساتھ مسافروں کو 12 کلو اضافی سامان لے کر

جانے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے ، جب کہ یہ پیکیج جدہ اور مدنیہ منورہ جانے اور آنے والے دونوں سفر پر کے لیے کارآمد ہوگا ، کیوں کہ بحیثیت قومی ائیرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی مواقع جوش و جذبے سے مناتی ہے، اسی جذبے کے تحت خصوصی پیکج کا مقصد بھی جشن ولادت رسولﷺ کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔دوسری طرف پی آئی اے نے وزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات سفر کر نے والے مسافروں کی رہنما ئی کے لئے نئی لازمی گائیدلائنز کا اعلان کر دیا ، نئی لازمی گائیدلائنز کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے پاس متحدہ عرب امارات کی کرنسی، واپسی کا ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ کی تصدیق یا متحدہ عرب امارات میں مقامی رہائش کا پتہ فراہم کر نا اب لازمی ہوگا ، متحدہ عرب امارات جانے والے ہر مسافر کو کم سے کم 2 ہزار درہم شو کرنا ہوں گے، اس کے علاوہ واپسی کا ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ یا مقامی قیام کا پتہ بھی اب سفر کرنے لئے لازمی ہے ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات ائیرپورٹس پر یہ دستاویزات لازمی دکھانا ہونگے ، نہ ہونے کے نتیجے میں مسافروں کو پاکستان سے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی اور متحدہ عرب امارات میں حقام کی جانب سے واپس دی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button