حفیظ سینٹرمیں آگ کیسے لگی، سول ڈیفنس نے انسپیکشن رپورٹ مرتب کر لی

لاہور (نیوزڈیسک) سول ڈیفنس نے حفیظ سنٹر پر آتشزدگی کے واقعے پر انسپیکشن رپورٹ مرتب کر لی،رپورٹ میں بتایا گیا ہے پلازے میں آگ بھجانے کے آلات ناقابل استعمال اور ناکارہ تھے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبر گ میں واقع حفیظ سنٹر پلازے میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس سے اربوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ دوسرے فلور پر شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے اوپر کے دو فلورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، دکانوں میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ ، کمپیوٹر ، بیٹریز ، کمپریسرز ، جنریٹرز اور ڈیزل

موجود ہونے کی وجہ سے آگ نے شدت اختیار کی ،آتشزدگی کے دوران وقفے وقفے سے دھماکے بھی ہوتے رہے ، آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر تاجر او ران کے عزیز و اقارب جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تاجر اپنا کاروبار جلتا ہو ا دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔سول ڈیفنس نے انسپیکشن رپورٹ مرتب کر لی رپورٹ کے مطابق پلازے میں آگ بھجانے کے آلات ناکارہ تھے۔ریت کی بالٹیوں میں ریت موجود نہ تھی جب کہ واٹر ٹینک میں پانی موجود نہ تھا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پلازے میں غیر قانونی طور پر لکڑی سے پارٹیشن کے باعث زیادہ نقصان ہوا۔اوپن وائرنگ کی تاریں بوسیدہ ہونے کے باعث بروقت آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ریسکیو کو واقعے کی اطلاع 3 گھنٹے کی تاخیر سے دی گئی تھی۔صدر حفیظ سنٹر ملک کلیم کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔رپورٹ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ واقعے کا تمام تر ملبہ پلازے کی انتظامیہ پر ڈال دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حفیظ سینٹرخوفناک آتشزدگی میں تاجروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے، آتشزدگی کے واقعے کے بعد متاثرہ تاجر شدید پریشانی کے عالم میں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button