ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، وزیراعظم نے ایسا حکم دیدیا کہ غریب پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سہولت بازار قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر قیادت وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں اشیاء کی دستیابی اور مہنگائی میں کمی پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت کو صوبے میں سہولت بازار لگانے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا بھی تعین کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مشاورت سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ سہولت بازار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 845، آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 420 اور چینی 85 روپے کلو میں دستیاب ہوگی۔ وزیراعظم نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور

اشیاء ضروریہ میں کمی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔کابینہ کے اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایک روز ہ دورے پر کل ( منگل ) لاہور آمد کا امکان ہے، وزیر اعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعلی پنجاب وزیر اعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم صوبے کے امور سے متعلق مختلف اجلاسوں کی بھی صدارت کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button