پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر!سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1912 ڈالر فی اونس ہوگئی جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں دیکھا گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 300

روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 99ہزار 451 روپے ہو گئی۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی ہوئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 162.49 سے کم ہوکر 162.38 روپے پر بند ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 176 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہندریڈ انڈیکس 40340 کی سطح پر بند ہوا، 7.95 ارب روپے مالیت کے 31.91 کروڑ شیئر کا کاروبار کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button